بنگلورو: (ویب ڈیسک) بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی پیشوا کے قبضے سے 500 کروڑ روپے مالیت کی کرنسی، سونے اور ہیرے جواہرات برآمد ہوئے ہیں۔
بھارت کے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے ہندوؤں کے روحانی پیشوا وجے کمار نائیڈو المعروف کُلکی بھگوان کے آشرام اور 12 سے زائد جائیدادوں پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 93 کروڑ بھارتی روپے نقد، 2.5 ملین ڈالر نقد ، 88 کلو سونا (مالیت 26 کروڑ)، 1 ہزار 271 قیراط کے ہیرے (مالیت 5 کروڑ) اور 409 کروڑ کی جائیداد کے کاغذات برآمد کیے ہیں۔
یہ کارروائیاں تامل ناڈو اور آندرا پردیش میں کلکی بھگوان کے زیر انتظام آشرام اور دیگر اداروں پر کی گئیں۔ مذہبی پیشوا نے ٹیکس سے بچنے کے لیے یہ جائیدادیں چھپائی تھیں۔