اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی شادی کی خبروں نے ان کے پرستاروں کو حیران کر دیا ہے
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری اور مہوش حیات کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیران ہیں کہ کیا واقعی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرچند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں مہوش حیات دلہن اور وہ خود دولہے بنے ہوئے نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ دونوں کی گاڑی کے آگے ’’شادی شدہ‘‘ کا بورڈ بھی لگا ہوا ہے۔
شاہ ویرجعفری نے تصاویر کے ساتھ پیغام لکھا ہے کہ مہوش حیات تم سے شادی کرکے بہت اچھا لگا۔ پھر کبھی کہیں ملیں گے۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ مہوش حیات نے شاہ ویر جعفری کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جلد ہی ملیں گے۔