<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کا آپشن موجود ہے،مولا نا فضل الرحمان

ملکی اداروں کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اور کسی ریاستی ادارے کو نامزد حکومت کی پشت پر نہیں آنا چاہیے،بریفنگ

اسلام آباد( ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے  کہ ان کے آزادی مارچ کے تحت متعدد آپشنزمیں اپوزیشن  کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفیٰ دیا جانا بھی شامل ہے۔

غیر ملکی میڈیا اداروں کو بریفنگ دیتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہا  کہ ہم موجودہ حکومتی جماعت کے 126 دن دھرنے کی پیروی نہیں کرے گی اور نہ ہی ایک میدان میں کارکنوں کو تھکائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد پہنچے  تو حکمت عملی اور ہوگی اور اگر روکا گیا تو حکمت عملی اور ہوگی،  جیل بھرو تحریک کی جانب جایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کسی ریاستی ادارے سے تصادم نہیں کرے گی تاہم نظریاتی اور کردار کی بنیاد پر آئین میں دی گئی حد کے تحت محاذ آرائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اداروں کو غیر جانبدار رہنا چاہیے اور کسی ریاستی ادارے کو نامزد حکومت کی پشت پر نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اداروں سے جنگ کرنا نہیں چاہتے، اسی لیے کہہ رہے ہیں کہ ادارے اس تاثر کو زائل کریں کہ حکومت کو ان کی پشت پناہی حاصل ہے اور ان سے جو غلطی ہوئی ہے اس کی تلافی کریں ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر ناکام ہوچکی ہے اور نئے شفاف انتخابات کے ذریعے ملک کو جمہوری ڈگر پر ڈالنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More