اسلام آباد: (ویب ڈسیک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی اور استفسار کیا کہ میں آزادی مارچ میں کس جگہ سے شرکت کروں؟ جس پر مولانا نے بلاول کو مشورہ دیا کہ آپ سکھر سے آزادی مارچ میں شامل ہوجائیں جواب میں بلاول نے ایک سے دو روز میں لاڑکانہ آمد اور وہیں ملاقات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے بھی گفتگو کی۔