<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میشا شفیع بھی فلمساز و ہدایتکار جامی کے حامی کے طور پر سامنے آگئیں

جو آپ کو آئینے میں آپ کا مکروہ چہرہ دکھاتا ہے، آپ اس پر خنجر تان لیتے ہیں،ٹوئٹر پیغام

اسلام آباد(ویب ڈیسک) جنسی ہراسانی کے معاملے پراداکارہ میشا شفیع بھی فلمساز و ہدایتکار جامی کے حامی کے طور پر سامنے آگئی ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں میشا شفیع نے کہا کہ میں آپ کی بات پر یقین کرتی ہوں اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی ہوں۔

میشا شفیع نے کہا کہ لوگ جنسی زیادتی کے متاثرین کی محتاط حمایت کرنے والوں پر طنز کے وار کرتے ہیں۔ آپ لوگ حقیقی تبدیلی نہیں چاہتے، بلکہ آپ صرف پریشان ہونے کی اداکاری کرسکتے ہیں۔

میشا شفیع نے کہا کہ ایسے لوگ اپنی سہولت کے مطابق اس وقت تک مذمت کرسکتے ہیں جب تک کہ وہ آپ کو کسی مشکل میں نہ ڈالے، آپ کو بس اتنی ہی تکلیف گوارا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جو کوئی آپ کو آئینے میں آپ کا مکروہ چہرہ دکھاتا ہے، آپ اس پر خنجر تان لیتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More