<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آصف زرداری کے خون میں بھی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی

ڈاکٹروں نے سابق صدر کے کمر درد کے باعث انھیں نیند کی گولیاں شروع کرا دی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق سابق صدر آصف زرداری کے خون میں بھی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو نا شروع ہو گئی۔

سابق صدر کی تازہ میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق ان کے کون میں پلیٹلیٹس 90 ہزار کم ہو گئے۔ کمراورگردن میں شدید تکلیف بھی سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کے مہروں (اسپائنل کارڈ) میں خلا پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انھیں چلنے پھرنے میں تکالیف کا سامنا ہے جب کہ اسپائنل کارڈکا مسئلہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے پلیٹلیٹس کی تعداد تقریبا ڈیڑھ لاکھ ہونی چاہیے۔ انھیں کمر اور گردن میں شدید تکلیف کا بھی سامنا ہے۔

ڈاکٹرز نے ان تکالیف کے باعث انھیں نیند کی گولیاں شروع کرا دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عارضہ قلب کے مریض کے پلیٹلیٹس میں کمی معمول کا حصہ ہے۔ پلیٹلیٹس میں کمی زیر استعمال ادویات کا ردعمل ہو سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More