<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بالی وڈ نے پاکستانی فنکاروں کو استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا،مہوش حیات

ایمانداری سے بات کروں تو ہمیں بولی وڈ کی ضرورت نہیں اور نہ ہی بولی وڈ کو ہماری ضرورت ہے،انٹریو

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستاب کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بی بی سی اردو کودیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بالی وڈ نے پاکستانی فنکاروں کو استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا۔

انٹرویو میں مہوش حیات سے سوال ہوا کہ اگر ان کے اس بیان سے کوئی ایسا شخص ناراض ہوجائے جو مستقبل میں انہیں کوئی اچھی آفر کرنے والا ہو تو اس پر وہ کیا کہیں گی؟

مہوش حیات کا  کہنا تھا کہ اگر میرے سچ بولنے سے وہ مجھے کاسٹ نہیں کریں گے تو میرا پہلا اتنخاب سچ بولنا ہی ہوگا، نہ کے یہ کہ وہ مجھے کاسٹ کریں۔

مہوش حیات نے  پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بھارت میں کیے گئے سلوک کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے اداکاروں نے ان کی فلموں میں زبردست کام کیا، لیکن انہوں نے کیا کیا؟ انہوں نے نہ تو ہمارے اداکاروں کو ویزے دیے، نہ فلموں کی پروموشنز کا حصہ بنایا، بس اپنا کام نکالا اور ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا، لیکن میرے لیے میری عزت نفس سب سے اہم ہے، ایمانداری سے بات کروں تو ہمیں بولی وڈ کی ضرورت نہیں اور نہ ہی بولی وڈ کو ہماری ضرورت ہے، ان کی انڈسٹری بہت بڑی ہے اور ہمیں اپنی انڈسٹری کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More