<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آٹھ ماہ میں 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا ، دشمن کے دو طیارے بھی مار گرائے،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹرز کو مار گرایا ،بھارتی بحریہ بھی ڈر اور خوف کا شکار ہے،ٹوئیٹ

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج  نے8 ماہ میں 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ دشمن کے دو طیارے بھی مار گرائے

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے  ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پاک فوج نے 27 فروری سے اب تک 60 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا جب کہ متعدد بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے، اسی طرح پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیاروں کو بھی مار گرایا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کے بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں اُن کے بنکرز کو تباہ کیا اور بھارتی توپ خانوں کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچاتے ہوئے انہیں جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کر دیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید لکھا کہ اسی دوران گھبراہٹ کے شکار بھارتی فضائیہ نے غلطی سے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹرز کو مار گرایا ہے جب کہ بھارتی بحریہ بھی ڈر اور خوف کا شکار ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More