<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

راحت فتح علی خان اورعاطف اسلم کی سعودی عرب کے سیزن 2019 میں پر فارمنس

ریاض سیزن 11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک جاری رہےگا

ریاض: (ویب ڈیسک)پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اورعاطف اسلم  نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سیزن 2019 میں گلو کاری کے فن دکھائے اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے منصوبے کے تحت سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ’’ریاض سیزن‘‘ میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے گزشتہ روز اپنی آواز کا جادو جگایا۔

ریاض سیزن 11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک جاری رہےگا، فوٹوسوشل میڈیا

ریاض سیزن 11 اکتوبر سے 15 دسمبر تک جاری رہےگا۔ اس سیزن میں آرٹ، کھیل اور ثقافتی پروگراموں کی ایک وسیع رینج شامل ہے جب کہ اس منصوبے میں کئی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں جن میں تھیٹر، میوزک کنسرٹس اورفیشن شوز وغیرہ شامل ہیں۔

گزشتہ روز عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانوں پر شائقین جھومتے ہوئے نظر آئے جب کہ اس تقریب کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More