<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی ہاکی ٹیم  ہالینڈ کے ہاتھوں شکست،مسلسل دوسری بار اولمپکس سے باہر

ہالینڈ نے قومی ٹیم کے خلاف چھ گول کیے،پاکستانی ٹیم بے بس نظرآئی

ہالینڈ میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستانی ہاکی ٹیم  ہالینڈ کے خلاف 6-1 سے شکست کے بعد ایونٹ سے ہی باہر کردیا۔

ہالینڈ میں 3 مرتبہ کی اولمپکس گیمز ہاکی گولڈ میڈلسٹ پاکستانی ہاکی ٹیم اگلے سال جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شر کت نہیں کرسکے گی

اس سے پہلے قومی ہاکی ٹیم نے ہالینڈ کے خلاف حیران کن پر فارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ 4-4 گول سے برابر کیا تھا، تاہم اتوار کو کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کو بڑی شکست نے ایونٹ سے ہی باہر کردیا۔

پورے میچ کے دوران ٹیم میں کوئی ہم آہنگی اور پلاننگ نظر نہ آئی، متعدد مواقع پر پاکستانی ٹیم نے مایوس کن کارکردگی پیش کی، جب کہ گول کیپر بھی اپنے گول کے دفاع میں ناکام رہا۔

پاکستانی کھلاڑی پورے میچ کے دوران میزبان ہالینڈ کے کھلاڑیوں کے ڈاج اور پاسز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ ہالینڈ کی جانب سے وینڈر ورڈن منک نے 17 اور 29 ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک اور پنالٹی کارنر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند کو گول پوسٹ کی راہ دکھائی۔

بیجورن کارمن، مرکو پروسر، ٹیرنس اور جینز نے بھی اپنے کھاتے میں ایک، ایک گول درج کرایا، پاکستان کا واحد گول رضوان علی نے پنالٹی کارنر پر بنایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More