<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیب: پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کے گرد گھیرا تنگ

مالکان کی ایف آئی اے سے بیرون ملک ٹریول ہسٹری لینے کا بھی فیصلہ،ذرائع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو( نیب) نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے اور ان کے اثاثوں کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے مالکان کی ایف آئی اے سے بیرون ملک ٹریول ہسٹری لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ نیب انٹیلی جنس یونٹ نے ایف بی آر سے90سے زائد پرائیویٹ میڈیکل کالجز مالکان کے پچھلے8سال کے ٹیکس ریکارڈ کا ڈیٹا مانگ لیا۔ فلاحی طرز پر بنائے گئے اسپتال اور میڈیکل کالجزکے مالکان کی لسٹیں بھی تیار کرلی گئی ہیں۔

مفلوج پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ میڈیکل کالجز کی انسپکشن رپورٹس کا پچھلے2 ہفتوں سے فارنسک آڈٹ جاری ہے۔ فیس کی مد میں لی جانے والی رقوم کے بارے میںبینکوں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More