<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مہاتیر محمد کافلسطین میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

سفارت خانہ کھولنے کا مقصد فلسطینیوں کو آسانی سے امداد فراہم کر نا ہے ،ملائیشین وزیر اعظم

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ملائیشیا فلسطین میں ایک منظور شدہ سفارت خانہ کھولے گا تاکہ اس سے فلسطینیوں کو آسانی سے امداد فراہم کی جا سکے۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں غیر وابستہ تحریک سربراہ کانفرنس سے خطاب میں مہاتیر نے  کہا کہ یہ سفارتخانہ اردن میں ہوگا۔اْنھوں نے نشاندہی کی کہ منظور شدہ سفارت خانے کے افتتاح سے ملائیشیا کو فلسطینیوں کو زیادہ آسانی سے مدد فراہم ہوسکے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس موقع پر بھی یہ باور کرنا چاہتا ہوں کہ ہم فلسطینی بھائیوں کے منتظر ہیں۔ فلسطین اب بھی ایک ظالمانہ حکومت کے زیر قبضہ زندگی بس کرنے پرمجبور ہیں۔ قابض اسرائیل نے فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی بستیوں کو پھیلانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ حقیقی معنوں میں یہ صرف فلسطینیوں کی سرزمین ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More