راولپنڈی(ویب ڈیسک) ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے
بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر کی تحصیل سماہنی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں بھی بھارتی شیلنگ سے خاتون سمیت 3 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی۔