اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا حکم معطل کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومتی فیصلے کے خلاف حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کا حکم معطل کردیا۔
حافظ حمد اللہ کی جانب سے حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پندرہ دن میں شناختی کارڈ واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، درخواست پر فیصلے تک وزارت داخلہ کو مزید کسی کارروائی سے روکا جائےجب کہ نادرا کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔