<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں سيلز ٹيکس اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال

ہڑتال کے بعد بھی مطالبات نہ مانے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جاسکتی ہے،تاجروں کی دھمکی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آج ملک بھر میں تاجروں کی جانب سے سيلز ٹيکس اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف  شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

منگل 29 اور بدھ 30 اکتوبر کو کراچی کی تمام مارکيٹس بند رہيں گی۔

تا جروں کا کہنا کہ سيلز ٹيکس اور شناختی کارڈ کی شرط کا معاملہ اب تک حل نہيں ہوا۔ حکومت آئی ايم ايف کے دباؤ پر بات کرنے کےلیے تيار نہيں، حکومت کی غلط پاليسيوں کی وجہ سے معيشت تباہ ہوگئی۔

لاہور ميں انجمن تاجران پاکستان کے سیکرٹری جنرل نعيم مير نے پريس کانفرنس کرتے ہوئے چيئرمين ايف بی آر سے عملی اقدامات کا مطالبہ کيا۔

تاجر تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر 29 اور 30 اکتوبر کے ہڑتال کے بعد بھی حکومت نے مطالبات نہ مانے تو غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جاسکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More