واشنگٹن: امریکی فوج کے چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک ملی نے بتایا ہے کہ داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی لاش سمندر برد کر دی گئی ہے۔
امریکی حکام نے ابوبکر البغدادی کی لاش کو سمندر برد کرنے کی تصدیق تو کی ہے لیکن یہ نہیں بتا یا کہ لاش کس سمندر میں پھینکی گئی اور اس تفصیلات کیا ہیں، القاعدہ کے سربراہ اسامہ کو 2011 میں بھی ہلاک کرنے کے بعد ان کی لاش کو سمندر برد کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
مارک ملی نے امریکی اسپیشل فورسز کے آپریشن کے بارے میں مزید بتایا کہ ابو بکر البغدادی کی رہائش گاہ کے بارے میں شامی کردوں نے مخبری کی تھی