<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد ہائی کورٹ: وفاقی اردو یو نیورسٹی  کے وائس چانسلر کی تعیناتی منسوخ

ڈاکٹر سید الطاف حسین اشتہار میں دیے گئے معیار پر پورے نہیں اترتے،عدالت

اسلام آباد( ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یو نیورسٹی  کے وائس چانسلر کی تعیناتی منسوخ کردی۔

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ محمد اقبال کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ ڈویژن بینچ نے اپنی حکم میں کہا کہ  ڈاکٹر سید الطاف حسین اشتہار میں دیے گئے معیار پر پورے نہیں اترتے لہٰذا وہ وائس چانسلر کے عہدے کے لیے اہل نہیں ہیں۔

ڈاکٹر حفیظ محمد اقبال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 26 مارچ کو دیے گئے فیصلے کے خلاف انٹر کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

26 مارچ کو دیے گئے فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جامعہ اردو کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے خلاف اپیل کو مسترد کردیا تھا۔

ڈاکٹر حفیظ محمد اقبال کی درخواست میں پریذیڈنٹ سیکریٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ سیکریٹری، سرچ کمیٹی کے کنوینر شاہد شفیق، وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر الطاف حسین، ڈاکٹر محی الدین احمد اور فیڈرل اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار کو فریق نامزد کیا گیا تھا۔

تفصیلی فیصلے میں عدالت نے ریمارکس دیے کہ وفاقی جامعہ اردو برائے فنون سائنس و ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کا عہدہ ایف یو یو اے ایس ٹی آرڈیننس 2002 کے سیکشن 11 میں موجود ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ  سیکشن 11 کی ذیلی شق 1 میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر ایک ممتاز تعلیمی یا انتظامی شخص ہوگا اور انہیں اس حوالے سے موجود قواعد و ضوابط تعینات کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More