واشنگٹن(ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اس 29 سالہ نوجوان مشہود عالم ملک ہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائے گا۔مشہود عالم کو ایکشن سے بھرپور فلم دی کیور میں ہیرو کے کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔
مشہود نے ویڈیوز دیکھ دیکھ کر پارکور کھیل میں مہارت حاصل کی، اب وہ نا صرف اس کھیل میں مہارت حاصل کر چکے ہیں بلکہ نئے آنے والوں کو ٹریننگ بھی دیتے ہیں۔