اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ایک اور متنازعہ ویڈیو سامنے آ گئی ہے اس ویڈیو میں وہ قانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
ٹوئٹر پر سامنے آنے والی حریم شاہ کی ایک ویڈیو میں انہیں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حریم شاہ اس وقت ذرائع ابلاغ کی مرکز نگاہ ہیں، جنہوں نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ دفتر خارجہ کے اس کمرے میں موجود تھیں جہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔