لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش ویمنز ٹیم کو پہلی مرتبہ کلین سوئپ کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستانی ٹیم مہمان ٹیم پر حاوی رہی۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر117 رنز اسکور کیے۔
جویریہ خان 54 اور عمیمہ سہیل 31 رنز بناکر نمایاں رہیں۔