<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آسٹریلین ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی سری لنکا کو ہرا دیا

آسٹریلیا نے نو وکٹ کی فتح کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی برتری حاصل کر لی

سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی سری لنکا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ ہوم ٹیم نے نو وکٹ کی فتح کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی برتری حاصل کر لی۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے 118رنز کا ہدف ملا، جو اُس نے صرف ایک وکٹ نقصان پر 13ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

گونا تھلاکا اور کوشل پریرا نے کچھ مزاحمت کی، دونوں بیٹسمینوں نے بالترتیب 21 اور 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، سری لنکا کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 117 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

نسبتاً آسان ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پہلی وکٹ اُس وقت گری جب کپتان ایرون فنچ ملنگا کی پہلی ہی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے، اُس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف ایک رن تھا۔

ابتدائی نقصان کے بعد ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے جم کر بیٹنگ کی اور 117 رنز کی شراکت قائم کرکے آسٹریلیا کو 13 اوورز میں ہی 9 وکٹوں سے فتح دلا دی۔

وارنر 60 اور اسمتھ 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈیوڈ وارنر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تین میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تیسرا اور آخری میچ یکم نومبر کو ملبورن میں کھیلا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More