<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مولانا فضل الرحمان کو جلسے میں قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف

دہشت گرد تنظیم مولانا پر ہجوم میں خود کش حملے جیسے اقدام کی منصوبہ کررہی ہے، انٹیلیجنس رپورٹ

لاہور: (ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر اسلام آباد پڑاؤ کے دوران ٹارگٹ کلنگ حملے، خودکش حملے یا زہر دیے جانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب حکومت کے انٹیلی جنس سینٹر نے ایک خط جاری کیا ہے جس میں جمیعت علما پاکستان (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر آزادی مارچ کے اسلام آباد پڑاؤ کے دوران ٹارگٹ کلنگ حملے کے امکان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق انہیں انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کے بنائے گئے ایسے منصوبے کی اطلاع ملی ہے جس میں مولانا پر قاتلانہ حملے کے علاوہ ہجوم میں خود کش حملے جیسے اقدام کی منصوبہ بھی کی جا رہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More