<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین نے مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم کومسترد کر دیا

بھارت نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے،چینی دفتر خارجہ

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے مقبوضہ کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم کو غیر قانونی اور باطل عمل قرار دتیے کوئے کسترد کر دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر ریاست کو دو حصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم   کر نے پرچینی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے آج باضابطہ طور پر نام نہاد جموں و کشمیر اور لداخ یونین کے علاقوں کا اعلان کیا جس میں چین کے کچھ علاقے بھی شامل ہیں جنہیں بھارت نے اپنے دائرہ اختیار میں شامل کیا ہے۔

جینگ شوانگ نے کہا کہ چین ان اقدامات  کی بھرپور مخالفت کرتا ہے جس میں بھارت نے یک طرفہ طور پر اپنے مقامی قوانین اور انتظامی تقسیم کو تبدیل کر کے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیا ہے جس سے چین کی سالمیت متاثر ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More