<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آسٹریلیا کے خلاف اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،فخر زمان

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے،اوپنر

سڈنیذ(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو گئے۔

ایک انٹرویو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ سڈنی میں آمد کے بعد یہاں نیٹ میں خاصی محنت کی ہے، یہاں کی پچز مختلف ہیں لیکن  کافی حد تک کنڈیشنز کو سمجھ چکے ہیں، پریکٹس میچ میں بولرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی، میزبان کینگروز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، پیسرز اور اسپنرز سب ردھم میں نظر آئے، ہدف بڑا نہ ہونے کی وجہ سے بطور اوپنر مجھے اور بابر اعظم کو  بھی کریز پر سیٹ ہونے کا وقت ملا، کارکردگی کا یہی معیار آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More