<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان کے اشارے پر پانچ پیاروں پر زمین تنگ کردیں گے،فواد چوہدری

پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا،ٹوئٹر پر ردعمل

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا  ہے کہ عمران خان کے ایک اشارے پر پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے آزادی مارچ والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ عمران خان نے یہ ہدایت کی ہے ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کردیں اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More