<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پریانکا گاندھی بھی واٹس ایپ متاثرین میں شامل

بھارتی انتخابات کے دوران ان کا فون ہیک کرلیا گیا تھا

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی بھی ’واٹس ایپ متاثرین‘ میں شامل ہوگئی ہیں۔

واٹس ایپ نے پریانکا گاندھی کو اس سلسلے میں باقاعدہ آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال بھارتی انتخابات کے دوران ان کا فون ہیک کرلیا گیا تھا اور مقصد کیلئے اسرائیلی کمپنی این ایس او کا تیار کردہ وائرس استعمال کیا گیا۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب اس نے ایک اسرائیلی کمپنی این ایس او کو لیگل نوٹس بھیجتے ہوئے الزام عائد کیا کہ این ایس او کے تیارہ کردہ وائرس کو استعمال کرکے مختلف ممالک کے خفیہ اداروں نے 1400 افراد کے فون ہیک کیے جن میں دنیا بھر کے سیاستدان، سفارت کار، صحافی اور حکومتی عہدیدار شامل تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More