<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

انٹرپول کا اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرنے سے انکار

پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے،اسحاق ڈار کا انٹر پول کو موقف

لندن(ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کی درخواست پرانٹرپول نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرنے سے انکار کردیا اور انہیں کلین چٹ دیتے ہوئے ڈیٹا حذف کرنےکی ہدایت کردی۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے انٹرپول کو ثبوت فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے،میرا نام پانامہ لیکس میں ہے نہ ہی 20اپریل 2017 کے سپریم کورٹ کے فیصلے میں
ادھرانٹرپول نے اسحاق ڈارکو خط لکھ کر مطلع کیا ہےکہ آپ کسی ریڈ نوٹس پر نہیں
دوسری جانب پاکستان نے سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی جسے شواہد کی جانچ پڑتال کے بعدانٹر پول نے مسترد کردیا۔ 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More