<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رابی پیرزادہ کااپنی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کے لیے پیغام

جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا

کراچی: گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل کرنے والوں کے لیے پیغام جاری کردیا۔

انہوں  نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پرایک مختصر سی ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے 

’’جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘

رابی پیرزادہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں لکھا ہوا ہے’’مجھے  اپنے ہونے پر افسوس ہے‘‘۔

دو روز قبل رابی پیرزادہ کی نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ٹوئٹر پر  ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں۔ ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آئیں۔ کسی نے کہا کہ یہ ویڈیوز رابی پیرزادہ کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں، جب کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ رابی پیرزادہ کے فون سے  ان کی تصاویر اور ویڈیوز چرائی گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More