<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قومی ٹيسٹ کرکٹ ٹيم آسٹریلیا روانہ

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی ٹيسٹ کرکٹ ٹيم کے 10 کھلاڑی ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

کرکٹ ٹیم لاہور میں نیشنل اکیڈمی سے دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہوئی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

کھلاڑیوں میں کپتان اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق اور عمران خان سینیر شامل ہیں۔ کاشف بھٹی، محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹيسٹ 21نومبر اور دوسرا ٹيسٹ 29نومبر کو کھيلا جائے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More