کراچی: کراچی کے رکشا ڈرائیورکی گلوکاری نے اداکارہ مہوش حیات کو بھی تعریف کر نے پر مجبور کر دیا۔
وہ کراچی کے رکشہ ڈرائیور کی مسحور کن آواز میں مہدی حسن کی غزل کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکیں۔
سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں رکشا ڈرائیور نہایت ہی خوبصورت آواز میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کا مشہور زمانہ گیت ’زندگی میں تو سب ہی پیار کیا کرتے ہیں‘ گا رہے ہیں۔