الخلیل (نیوز ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں بیت کحیل قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینی اسیران کے ملکیتی چار مکانات کو مسمار کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسمار شدہ مکانات اسیران احمد العصافرہ اور اسکے بھائیوں قاسم ، نصیر العصافرہ اور یوسف ظہور کی ملکیت ہیں۔مسماری سے مکانات میں رہنے والے لوگ بے گھر ہو گئے۔ قابض اسرائیلی فوجیوں نے مسماری شروع کرنے سے پہلے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور بعد میں مقامی نوجوانوں اور فوجیوں کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔قابض اسرائیلی حکام نے اسیران پر چند ماہ پہلے الخلیل کے شمال میں سڑک پر غیر قانونی بستی عتصیون پر اسرائیلی فوجی کے قتل کا الزام لگایا
اسرائیلی فوج نے الخلیل میں قیدیوں کے 4 گھر مسمار کر دئیے
الخلیل (نیوز ڈیسک)قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں بیت کحیل قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینی اسیران کے ملکیتی چار مکانات کو مسمار کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
