گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں سرکاری ملازم کے گھر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک ماہ قبل پیپلز کالونی میں رانا آصف کے گھر واردات کی تھی۔سی پی او معین مسعود کے مطابق ملزمان کا تعلق پنوں ڈکیت گینگ سے ہے، جنہوں نے دوران تفتیش ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔سی پی او کے مطابق گرفتار ملزمان سے پچیس لاکھ روپے،تیس تولے سونا اور اسلحہ برآمد کیا گیا ،ملزمان نے ایک ماہ قبل پیپلز کالونی میں راناآصف کے گھر واردات کی تھی۔
گوجرانوالہ ،ایک کروڑ کی ڈکیتی کر نیوالے گینگ کے5 ارکان گرفتار
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گوجرانوالہ میں سرکاری ملازم کے گھر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی کرنیوالے گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق
