اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون وانصاف کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں بیرسٹر فروغ نسیم سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وکلا، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ بیرسٹر فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے کیس بطور وکیل پیش ہونے کے لیے گزشہ منگل کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جبکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جنرل قمر جاوید جاجوہ کو چھ ماہ کی توسیع دینے کے فیصلہ اور اس دوران پارلیمنٹ سے قانون سازی کروانے کے فیصلہ کے بعدوزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فروغ نسیم کو دوبارہ وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
بیرسٹرفروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بیرسٹر ڈاکٹر فروغ نسیم نے دوبارہ وفاقی وزیر قانون وانصاف کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں بیرسٹر فروغ نسیم سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وکلا،
