لاہور (نیوز ڈیسک) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرکے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے اور ہمارے دور میں کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا۔تحریک انصاف کی حکومت نے ترقی کا سفر پسماندہ علاقوں کی جانب موڑ دیا ہے وزیراعظم عمران خان ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔پنجاب کو وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گےـ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ون مین شو کے ذریعے حکومت چلائی جاتی رہی اور منتخب نمائندوں اور اسمبلی سے مشاورت کویکسر نظرانداز کیا گیاجبکہ ہماری حکومت نے اراکین اسمبلی کو پورا احترام دیاہےـانہوںنے کہا کہ سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیااور ہر ادارے کو تباہ کر کے ملک سے کھلواڑ کیاگیالیکن تحریک انصاف کی حکومت کی دن رات محنت سے آج پاکستان پائیدار معاشی ترقی کے سفر کی جانب چل پڑا ہےـ ہم سابق دور کے کانٹوں کو ایک ایک کر کے چن رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں روشن و خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور مختصر عرصے میںمختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔نعروں پرنہیں عمل پر یقین رکھتے ہیںاور تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ہماری حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہےـمومنہ وحید
لاہور (نیوز ڈیسک) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ پنجاب کے پسماندہ علاقوں
