<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین ،کھانسی کی شکایت پر گلے میں جونک کی موجودگی کا انکشاف

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین میں ایک شخص کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں ایک شخص 2 مہینے سے شدید کھانسی میں مبتلا تھا، ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین میں ایک شخص کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق چین میں ایک شخص 2 مہینے سے شدید کھانسی میں مبتلا تھا، ڈاکٹر سے رجوع کرنے پر اس کے گلے میں 2 زندہ جونک کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو آپریشن کے بعد نکال لی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 60 سالہ چینی شخص 2 مہینے سے شدید بلغم اور خون والی کھانسی کی شکایت لے کر ڈاکٹر کے پاس گیا جہاں ڈاکٹر نے ابتدائی چیک اپ کے بعد اس کا سی ٹی اسکین کروایا جس میں بھی کھانسی کی کوئی خاص وجہ سامنے نہ آئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کھانسی اور گلے میں درد بر قرار رہنے کے بعد جب ڈاکٹر نے اس شخص کی برونکو اسکوپی کی تو معلوم ہوا کہ اس شخص کے گلے اورناک میں جونک چپکی ہوئی ملیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکال لیا گیا۔محکمہ جنگلا ت میں ملازمت کرنے والے اس شخص کے گلے کے آپریشن کے ذریعے نکالی گئیں جونکیں 10سینٹی میٹر تک لمبی تھیں،ڈاکٹر نے شبہ ظاہر کیا کہ اس شخص نے پہاڑ ی ندی کا پانی پی لیا ہوگا جس کے ذریعے جونکیں اس کے جسم میں داخل ہو گئیں اور گلے اور سانس کی نالی میں چپک گئیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More