<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اوپن یونیورسٹی پاکستانی زبانوں کے ریسرچ جرنلز کے لئے ” انڈکسنگ ایجنسی” قائم کررہی ہے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستانی زبانوںکے تحقیقی جرائد کے لئے "ابسٹرکٹنگ اینڈ انڈکسنگ ایجنسی"قائم کررہی ہے جوپاکستانی زبانوں کے فروغ کے حوالے سے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پاکستانی زبانوںکے تحقیقی جرائد کے لئے "ابسٹرکٹنگ اینڈ انڈکسنگ ایجنسی”قائم کررہی ہے جوپاکستانی زبانوں کے فروغ کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہوگی۔اِس ایجنسی کے ذریعے سکالرز کو پاکستانی زبانوں کے تحقیقی جرائد تک آن لائن رسائی ممکن ہوجائے گی۔ شعبہ پاکستانی زبانیں کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عبداﷲ جان عابد کے مطابق ملک بھرکے مختلف جامعات سے پاکستانی زبانوں کے حوالے سے 12تحقیقی جریدے شائع ہورہے ہیں جن میں سندھی کے پانچ پشتو کے تین بلوچی کے دو براہوی اور پنجابی کا ایک ایک جرنل شامل ہے اِن میں سے چند شمارے ابتدائی طور پر اس ایجنسی کے تحت آن لائن کردئیے گئے ہیں۔ڈاکٹر عبداﷲ جان عابد نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس میں ابسٹرکٹنگ اینڈ انڈکسنگ کی 3۔ ایجنسیزقائم ہیں اور یہ تینوں پراجیکٹس ہائر ایجوکیشن کمیشن سے میرٹ پر حاصل کئے ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے انڈکسنگ ایجنسی کے قیام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام شعبے کے قیام کے بنیادی مقاصد سے ہم آہنگ ہے اور اس سے پاکستانی زبانوں کی تحقیق کو مضبوط بنیادیں فراہم ہوں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More