اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تقرری کے خلاف کیس میں وفاق نے جواب جمع کرانے کے وقت مانگ لیا،عدالت نے وفاق کی استدعا منظور کرتے ہوئے ابرار الحق کی تعیناتی کے خلاف حکم امتناع میں پانچ دسمبر تک توسیع کردی،اسلا م آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نیابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے خلاف سابق چییرمین سعید الہی کی درخواست پر سماعت کی،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کے لیے وفاق کو جمعرات پانچ دسمبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی،اٹھارہ نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کا پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین کے طور پر تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا اور سابق چییرمین ڈاکٹر سعید الہی کو عہدے پر بحال کر دیا تھا۔
عدالت نے ابرار الحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تقرری روک دی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تقرری کے خلاف کیس میں وفاق نے جواب جمع کرانے کے وقت مانگ لیا،عدالت نے وفاق کی استدعا منظور کرتے ہوئے ابرار الحق کی تعیناتی
