<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپین میں ٹماٹر کے چھلکے سے بجلی بنانے والی ٹی شرٹ تیار

اس سے بھی بڑھ کر دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس کی تیاری میں ٹماٹر کا چھلکا استعمال کیا گیا ہے۔

سپین کے سائنسدانوں نے ایک ایسی انوکھی ٹی شرٹ تیار کی ہے۔
جو ماحول اور اپنے پہننے والے کی جسمانی گرمی میں فرق کو استعمال کرتے ہوئے بجلی بناسکتی ہے۔
اس سے بھی بڑھ کر دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس کی تیاری میں ٹماٹر کا چھلکا استعمال کیا گیا ہے۔
ٹی شرٹ سے بجلی بنانے کا اصول بہت پرانا ہے
جسے تھرمو الیکٹرک افیکٹ کہا جاتا ہے لیکن اب تک یہ اصول سخت دھاتوں ہی میں استعمال کیا گیا ۔
تھا۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب نرم اور لچک دار کپڑے کو اسی اصول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔
درجہ حرارت کے فرق سے بجلی بنانے والے اس کپڑے کی ٹیکنالوجی کو ای ٹیکسٹائل کا نام دیا گیا ہے۔
جس کا فارمولا نہایت آسان ہے۔
فارمولے کے مطابق ٹماٹر کے چھلکے سے حاصل شدہ پانی اور ایتھانول کو کاربن نینو ذرّات میں ملا کر ایک محلول تیار کیا جاتا ہے۔
گرم کرنے پر یہ محلول بڑی آسانی سے سوتی کپڑے میں جذب ہو کر اسی کپڑے کا حصہ بن جاتا ہے۔
اور ساتھ ہی ساتھ اسے اس قابل بھی بنا دیتا ہے کہ وہ اندرونی اور بیرونی درجہ حرارت کا فرق استعمال کرتے ہوئے بجلی بنا سکے ۔
اوراس بجلی سے ٹارچ جلانے سے لے کر موبائل چارج کرنے تک کا کام لیا جاسکے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More