واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں ایک وائلڈ لائف پارک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 جانور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے ایک وائلڈ لائف پارک کے ایک گوادام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کے شعلوں نے سفاری پارک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سفاری پارک میں موجود جانور اپنی جان بچانے کے لیے اِدھر ادھر بھاگتے رہے لیکن کہیں جائے پناہ نہیں ملی۔ریسکیو عملے نے 4 گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران 10 جانور بری طرح جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں جانوروں کے ہسپتا ل منتقل کیا گیا ۔سفاری پارک کی انتظامیہ کا 10 جانوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ میں پارک کو بری طرح نقصان پہنچا ۔ میونسپل کمیٹی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آگ لگنے کی وجہ کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ۔
امریکا’ وائلڈ لائف پارک میں آتشزدگی، 10 جانور ہلاک ،متعدد زخمی
زخمی جانور ہسپتال منتقل ، آتشزدگی کے واقعہ میں پارک کو بری طرح نقصان پہنچا،آگ کی وجوہات جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل
