لاہور( نیوز ڈیسک)انتظامیہ کی موثر گرفت نہ ہونے کی وجہ سے پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرایا جا سکا ، ٹماٹر کی قیمت میں سرکاری طو رپر بتدریج کمی کے باوجود پرچون سطح پر گراں فروشی جاری رہی ، برائلر گوشت کی قیمت 3روپے کمی سے 190روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 106روپے فی درجن رہی ۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر آلو نیا کچا چھلکا کی قیمت42روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 60سے 65روپے فی کلو فروخت جاری رکھی ،آلو سٹور30کی بجائے40،پیاز 75کی بجائے90سے 100،ٹماٹر 165کی بجائے200سے220،لہسن دیسی235کی بجائے280سے290،لہسن چائنہ250کی بجائے300سے310،ادرک تھائی لینڈ226کی بجائے240سے250،بینگن32کی بجائے40،کھیرا فارمی44کی بجائے46سے50،کریلے 52کی بجائے60سے65،پالک فارمی18کی بجائے20،پالک دیسی27کی بجائے30سے35،لیموں چائنہ52کی بجائے60،میتھی26کی بجائے35سے40،لہسن ایرانی210کی بجائے240سے250،بند گوبھی 50کی بجائے60،پھول گوبھی42کی بجائے55سے60،گھیا کدو40کی بجائے45سے50،شلجم 28کی بجائے35سے40،سبز مرچ172کی بجائے200،شملہ مرچ190کی بجائے210،اروی73کی بجائے80،بھنڈی87کی بجائے90سے95،مٹر83کی بجائے90،مولی 15کی بجائے20،گھیا توری42کی بجائے45سے50،گاجر دیسی42کی بجائے50،گاجر چائنہ42کی بجائے50،پھلیاں58کی بجائے65سے70،ساگ24کی بجائے25سے30،مونگرے 80کی بجائے90جبکہ سبز مرچ دوئم125کی بجائے130سے140روپے فی کلو فروخت ہوئی ۔ برائلر گوشت 3روپے کمی سے 190روپے، زندہ برائلر مرغی2روپے کمی سے 131روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں خی قیمت2روپے اضافے سے 106روپے فی درجن رہی ۔
انتظامیہ کی موثر گرفت نہ ہونے کی وجہ سے پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرایا جا سکا
انتظامیہ کی موثر گرفت نہ ہونے کی وجہ سے پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہ کرایا جا سکا ، ٹماٹر کی قیمت میں سرکاری طو رپر
