ڈیرہ اسماعیل خان(نیوز ڈیسک) تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس کا غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف کریک ڈائون،2ہزار لیٹر پیٹرول اور1750لیٹر پیٹرول سمیت آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔کریک ڈائون کے دوران گومل کلاں کے علاقہ میں غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں سے پولیس نے بغیر اجازت غیر قانونی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر رحمان ڈیزل ایجنسی سے2ہزار لیٹر ڈیزل اور1750لیٹر پیٹرول سمیت آئل ٹینکر نمبر DIK-1758قبضے میں لیکر پیٹرولیم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف کریک ڈائون
تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس کا غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں اور سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کیخلاف کریک ڈائون
