<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ، ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،رانا ارحم

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ناجائز اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے

خالق نگر(نیوز ڈیسک) منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ناجائز اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،رانا ارحم نے کہا کہ منشیات فروشوں او دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف گھیر ا تنگ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے عفریت سے بچانے کے لیے منشیات فروشی کا دھندہ کرنیوالے ناسوروں کے خلا ف بھرپور کارروائی جاری ہے،ایس ایچ اوکاہنہ رانا ارحم نے این این آئی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کاہنہ کی حدودمیں اشتہار ی ملزمان کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے ذریعے گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ تجاوزات مافیا،ہوائی فائرنگ،منشیات فروشی،قبضہ گروہ،قمار بازی،سودخوری ،انڈر پلے ،کارلفٹنگ ،فحاشی کے اڈوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔انہوں نے پولیس کی جرائم کے تدارک کے لیے کئے جانے والی کامیاب کاروائیوں کو سراہااور اطمینان ظاہر کرتے ہوئے جرائم کی انسدادی کارروائیوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کرنے پر زور دیا،رانا ارحم نے کہا کہ پولیس اہلکار امن وامان کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کیساتھ ساتھ خوش اخلاقی سے عوام میں پولیس کا بہترین امیج بھی اْجاگر کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More