<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق صدرآصف علی زرداری کی جانب سے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائر وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست ضمانت دائرکردی ، نیب اوراحتساب عدالت نمبردوکوفریق بنایا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدرآصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکردی۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدرآصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکردی۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت دائرکردی۔ درخواست میں نیب اوراحتساب عدالت نمبردوکوفریق بنایا گیا ۔آصف علی زرداری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجھے دل کی بیماری لاحق ہے اور تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگر کا مرض ہے اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔آصف زرداری نے میڈیکل رپورٹس درخواست کے ساتھ منسلک کرکے استدعا کی کہ انہیں متعدد بیماریاں لاحق ہیں، لہذا علاج کے لیے ضمانت منظور کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More