<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت کا افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت نے افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بارڈر مارکیٹس کے قیام کے لئے وزارت تجارت کو ٹاسک دے دیا ۔ بارڈرز مارکیٹ سے مقامی آبادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): حکومت نے افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بارڈر مارکیٹس کے قیام کے لئے وزارت تجارت کو ٹاسک دے دیا ۔ بارڈرز مارکیٹ سے مقامی آبادی کو تجارتی سہولیات میسر آسکیں گی۔ افغانستان اور ایران کے ساتھ بارڈر مارکیٹس کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کے لئے افغان بارڈر پر باڑ لگائی گئی اس کی وجہ سے سرحد کے قریب آبادیوں میں تجارتی سرگرمیاں باالکل ختم ہو گئی تھیں ۔حکومت نے افغانستان اور ایران کی سرحد کے قریب بارڈر مارکیٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زیر اعظم عمران خان نے بارڈر مارکیٹس کے قیام کے لئے وزارت تجارت کو ٹاسک دے دیا ہے۔ دونوں ملکوں کی سرحدوں کے آر پار مقامات کی نشاندہی کی جائے گی اور وہاں پر بارڈر مارکیٹس قائم کی جائیں گی۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا حکومتیں بارڈر مارکیٹس کے مقام کی نشاندہی کریں گی۔ بارڈر مارکیٹس کے لئے سکیورٹی اداروں، نادرا اور کسٹمز کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ بارڈر مارکیٹس کو جلد سے جلد قائم کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More