<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زلمے خلیل زاد طالبان سے مذاکرات کیلئے دوحہ پہنچ گئے

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں وہ افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔افغان میڈیا

دوحہ(نیوز ڈیسک): امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں وہ افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔افغان میڈیا کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کابل کے 2 روزہ دورے کے بعد دوحہ پہنچے ۔دورہ کابل میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان قیادت سے ملاقاتوں میں طالبان سے مذاکرات اور افغان امن کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کی تھی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ماہ قبل کابل میں حملے میں امریکی فوجی کی موت پر طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کیے تھے۔ دو روز قبل امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ طالبان سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More