<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی: پیٹ میں ہوا بھرنے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق

لدیہ جنگل سکول کے قریب دوستوں کے مذاق نے دوست کی جان لے لی، ہلاکت کا واقعہ دوستوں کی جانب سے پیٹ میں ہوا بھرنے کے وجہ سے پیش آیا تھا۔بلدیہ ٹاؤن

کراچی(نیوزڈیسک): لدیہ جنگل سکول کے قریب دوستوں کے مذاق نے دوست کی جان لے لی، ہلاکت کا واقعہ دوستوں کی جانب سے پیٹ میں ہوا بھرنے کے وجہ سے پیش آیا تھا۔بلدیہ ٹاؤن کے علاقے جنگل اسکول مشرق کوچ اڈے کے قریب جسم میں ہوا بھرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی جہاں متوفی کی شناخت 45 سالہ نور شیر کے نام سے ہوئی اس حوالے سے واقعے کا عینی شاید سمیع اللہ نے بتایا کہ نور شیر مشرق کوچ کا ڈرائیور اور اس کے ساتھ کوچ پر کنڈیکٹر کا کام کرتا ہوں واقعے میں متوفی کے 2 دوستوں ثنا اللہ اور اسد نے مذاق میں گاڑیوں کے ٹائروں میں بھرنے والی ہوا نور شیر کے پیٹ میں بھری جس کے باعث اس کی اچانک طبعیت بگڑنے لگی اور وہ دونوں اسے تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیکر پہنچے تو وہ دم توڑ چکا تھا جبکہ اس کے منہ سے جھاگ بھی نکل رہی تھے اس صورتحال سے خوفزدہ ہو کر دونوں دوست پولیس کے ا?نے سے قبل ہی اسپتال سے فرار ہوگئے۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ متوفی اور فرار ہونے والے تینوں بچپن کے دوست ہیں ، متوفی نور شیر 6 بچوں کا باپ اور سائٹ کے علاقے فرنٹیئر کالونی کا رہائشی تھا ، اس حوالے سے مدینہ کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ واقعہ مذاق میں پیش ا?یا تھا یا کوئی اور وجہ تاہم پولیس متوفی کے دونوں دوستوں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے اور ان کی گرفتاری کے بعد صورتحال مزید واضح ہو سکے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More