اخروٹ کے حیرت انگیز فوائد:جس کو جان کر آپ حیران ہوں گے
روزانہ تھوڑی مقدار میں اخروٹ کھانے سے ذیابیطس ٹائپ ٹو مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ تقریبا نصف ہو جاتا ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق لاس اینجلس میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کی جانب سے ہونے والی اس تحقیق میں 34 ہزار بالغ امریکیوں نے شرکت کی۔ تحقیقی مطالعے سے سامنے آنے والے نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ تین کھانے کے چمچوں کے برابر اخروٹ کھا لیا جائے تو ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان 47% تک کم ہو جاتا ہے روزانہ مٹھی بھر کے اخروٹ کھانا امراض قلب اور آنتوں کے سرطان سے محفوظ رہنے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے
اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں جس سے دل کے دورے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور یہ خشک میوہ آپ کے بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں کاپر کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ اس منرل کی کمی آپ کے بالوں کو قبل از وقت سفید کرسکتی ہے۔
امریکن ایسوسی فار کینسر ریسرچ کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ چند اخروٹ کھانے کی عادت خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے۔
خروٹ میں میلاٹونین نامی جز موجود ہے جو کہ اچھی نیند میں مدد دیتا ہے، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز بھی بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے اور تناﺅ سے نجات دلاتے ہیں، جس سے بھی نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے۔