<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری کیخلاف تحریک استحقاق جمع

وزیر اعلی عثمان بزدار کی پنجاب اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری سے اس ایوان کا استحقا ق مجروح ہوا

لاہور(نیوزڈیسک) : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی گئی، تحریک استحقاق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی۔تحر یک استحقاق میں کہا گیا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی پنجاب اسمبلی سے مسلسل غیر حاضری سے اس ایوان کا استحقا ق مجروح ہوا، عثمان بزدار گذشتہ چھ ماہ سے پنجاب اسمبلی نہیں آئے، وزیر اعلیٰ اجلاس کی کارروائی میں شریک نہیں ہو رہے، عثمان بزدار کی عدم شرکت سے اراکین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔تحریک استحقاق کے متن میں مزید کہا گیا کہ قائد ایوان کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضری ان کی غیر ذمہ داری ہے، عثمان بزدار کی عدم شرکت اسمبلی کو اہمیت نہ دینے کا ثبوت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی مسلسل غیر حاضری سے حکومتی اراکین بھی کشمکش میں مبتلا ہیں، ایوان وزیر اعلی کی مسلسل غیر حاضری کو ان کی کوتاہی قرار دیتا ہے، استدعا ہے کہ تحریک کو استحقاق کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More