<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہر العلا میں جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات

ریاض(نیوزڈیسک) : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے شہر العلا میں جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کی۔جاپانی وزیراعظم کے پہنچنے پر موسم سرما کی مناسب سے بنائے گئے کیمپ (خیمے)میں شاہی خاندان کی شخصیات اور مملکت کے وزرا نے شنزو آبے کا استقبال کیا۔ اس دوران سعودی لوک فن کاروں نے مقبول عوامی ورثے کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جو پرانے وقتوں سے مملکت میں اس طرح کے مواقع پر پیش کیا جاتا ہے۔جاپانی وزیراعظم نے خیمے میں قیام کے دوران سعودی عرب کے قومی ورثے اور ثقافت کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More