<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قاسم سلیمانی خطے میں ایران کا نمائندہ تھا،حسن نصراللہ

پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم 'قدس فورس' کا کمانڈر قاسم سلیمانی خطے میں ایران کا نمائندہ تھا۔ ٹیلی ویژن تقریر

بیروت(نیوزڈیسک) : لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ ملیشیا کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کی بیرون ملک سرگرم ‘قدس فورس’ کا کمانڈر قاسم سلیمانی خطے میں ایران کا نمائندہ تھا۔ ٹیلی ویژن تقریر میں حسن نصراللہ نے شام ، عراق ، اور یمن میں سلیمانی کا کردار تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ سلیمانی نے لبنان کے بے شمار دورے کیے تھے۔نصراللہ نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے ہم سے حزب اللہ کے جنگجو عراق بھیجنے کو کہا تھا۔عراقی الحشد ملیشیا کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ المہندس خود کو سلیمانی کا سپاہی سمجھتے تھے۔نصراللہ نے دعوی کیا کہ اگرقاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس نہ ہوتے تو "داعش” خلیجی ممالک’ اور اس پورے خطے میں پھیل جاتی۔ لبنان سمیت پورے خطے کو سلیمانی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد ایرانی عوام نے بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کیا اور سلیمانی کی جنازے سے امریکیوں پر خوف طاری ہوگیا تھا۔حزب اللہ کے سربراہ نے ایران کی جانب سے یوکرین کے طیارے کے حادثے میں ہونے والی غلطی تسلیم کرنے کی تعریف کی اور کہا کہ یوکرینی جہازمیں حادثے کے دوران فوت ہونے والے زیادہ تر ایرانی شہری تھے۔ انہوں نے امریکا کو خطے کے تمام ممالک کی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More